• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کی پرائیویٹائزیشن نہیں بحالی کرینگے، وزیر نجکاری

اسلام آباد (حنیف خالد)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہیں ہوگی بحالی ہوگی وفاقی حکومت نے یہ اٹل فیصلہ کر لیا ہے۔ پی آئی اے کو فنانشیل پلان حکومت نے دے دیا ہے قومی پرچم بردار فضائی کمپنی نے فنانشیل پلان پر بھرپور عملدرآمد شروع کر دیا ہے اس کے لئے وفاقی وزیر ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور خان وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن شاہ رخ نصرت، پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر ایئر مارشل محمد ارشد خان اور ان کی ٹیم نے قومی فضائی کمپنی کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس سے پی آئی اے کا خسارہ کم ہو رہا ہے اور پی آئی اے کا ریونیو بڑھنا شروع ہو گیا ہے وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے لئے شفاف لیز پر جدید مسافر طیارے حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اس لئے پی آئی اے کی بحالی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
تازہ ترین