• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایمیزون جنگلات کی آگ برازیل کی معیشت کیلئے بھی خطرہ بن گئی

ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا


کراچی(نیوزڈیسک )ایمیزون کے جنگلات میں لگنے والی آگ برازیل کی معیشت کیلئے بھی خطرہ بن گئی ،جس کے بعد کئی ممالک نے برازیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایمیزون کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جس کے بعد برازیل حکومت نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوج بھیج دی ہے۔ایمیزون کی جنگلات میں لگنے والی آگ پر فرانس اور آئر لینڈ نے کہا ہے کہ اگر برازیل حکومت آگ پر قابو پانے کے اقدامات نہیں کرتی تو وہ اس کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے نہیں کرینگے ،اس کے علاوہ امریکا اور فن لینڈ کے وزرا خزانہ نے کہا کہ وہ برازیل کی بیف کی درآمد کو بند کردینگے۔

تازہ ترین