• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرائے، نیاز خاصخیلی

کراچی ( پ ر) آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی کے صدر نیاز احمد خاصخیلی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی حکومت کا غیر قانونی محاصرہ ختم اور پاکستان کی سرحدوں پر مودی سرکار کی سرحدی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے فوری عملی کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ ہے مسلم اکثریت کو اقلیت بنانے کی بھارتی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین