ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار سہو نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو موثر بنانے میں محکمہ صحت اپنا کردار ادا کرے۔ دو روز میں ڈینگی ویکسین اور ادویات کے سٹاک کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان افتخار سہو نے ڈویژن بھر میں جاری انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ادویات کی کوالٹی اور قیمتوں کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔