لندن(پ ر) مودی سرکار نے کشمیر پر آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35اے کو تبدیل کرکے یو این او کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبراً مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا۔ کئی ہفتوں سے مسلسل کرفیو اور جموں کشمیر کے خطے میں انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹی وی اور ہم قسم کے ذرائع ابلاغ پر پابندی لگا کر اکیسویں صدی میں بھی لاکھوں انسانوں پرظلم بدترین مثال قائم کررہا ہے۔ یہ بات آئی پی ایف کے چیئرمین خالد بلوچ نے تنظیم کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں کشمیر ایشو پر ہونے والے اجلاس میں اپنے خطاب میں کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کتوبر میں جموں کشمیر میں پوری دنیا کے بزنس مینوں کی ایک کانفرنس منعقد کررہا ہے اور جموں و کشمیر کی زمین کو ان کے ہاتھوں فروخت کرکے ہمیشہ کیلئے کشمیریوں کی سرزمین ان سے چھین کر جلاوطن کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خرید و فروخت اور یا پھر نسل کشی کا ایک نیا بازار لگنے کو ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی گئی۔