• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا کا آصف زرداری کی صحت پر تشویش کا اظہار، فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔ ایک بیان میں سینیٹر مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے سابق صدر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج و معالج کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔ حکومت ڈاکٹروں کی سفارشات پر عملدرآمد کرے۔ ہر قیدی کا حق ہے کہ اسے طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے طبی ٹیسٹ کرائے جائیں اور یہ ضروری ہے کہ انہیں ڈاکٹرو ں کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا جائے۔
تازہ ترین