• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے ڈیلراور پولیس اہلکارسمیت 29 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 29 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،بھاری مقدار میں منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش ڈیلر محسن آفریدی کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ،جن میں پولیس اہلکار مصدق شاہ ،بدر شجاع،ارشد انصاری ،احسن شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے 6کلو چرس ،لاکھوں روپے مالیت کی آئس ،آئس بنانے میں استعمال ہونے والا سامان اور 5پستول برآمد کر لئے، ایس ایس پی ایسٹ زون غلام اظفر میہسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکارتھانہ سٹی کورٹ میں تعینات ہے، ملزمان کا گروہ 15 مرد اور خواتین پر مشتمل ہے،جبکہ ملزم محسن آفریدی نے واٹس اپ گروپ بنایا ہوا ہے،جبکہ پرائیویٹ ڈانس پارٹیاں ارینج کرتا ہے،،گروپ کے ساتھ ملوث پولیس کی کالی بھیڑوں کی لسٹ الگ سے تیار کی جا رہی ہے،جس کے بعد ان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملزمان مختلف گیسٹ ہاوسز کا استعمال بھی کرتے تھے ایسے گیسٹ ہاوسز کے خلاف بھی ضابطے کی کاروائی کی جائے گی،علاوہ ازیں اقبال مارکیٹ ،رضویہ سوسائٹی ،جیکسن ،سعید آباد ،گلستان جو ہر ،ڈاکس،ابراہیم حیدری،ملیر سٹی،سہراب گوٹھ،گلشن معمار ،فرئیر اور لانڈھی پولیس کے اہلکاروں نے مختلف کارروائیوں میں 21 ملزمان کو گرفتار کیا، دریں اثنا رینجرز نے گلستان ِ جوہر سے 2 ملزمان افتخار احمد اور جمیل کو گرفتار کیا جوڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، چاکیواڑہ سے منشیات فروش محمد شفیق عرف گُڈو اور مقصود حسین شاہ کوگرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بر آمد کرکے تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ 

تازہ ترین