• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اسکورنگ نے کراچی کو موئن جو دڑو بنا دیا ، ثروت قادری

کراچی ( پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی سکورنگ نے کراچی کو موئن جودوڑو بنادیا ہے، بارشوں کے بعد کراچی کی ابتر صورتحال وفاقی وصوبائی اور شہری حکومت سیاسی سکورنگ کی بجائے عملی کام کریں،کراچی میں جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی نظام زندگی درہم برہم ہے،کوئی عوامی مسائل کو حل کرنا ہی نہیں چاہتا، وفاقی وصوبائی اور شہری حکومت خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کریں تو کراچی کے مسائل دنوں میں حل ہوسکتے ہیں،عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام کی خدمت نہ کرنیوالے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کررہے ہیں،کراچی میں کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کے گندے پانی کے سبب بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں،عید الاضحی کی آلائشیں تعفن پھیلا رہی ہیں۔

تازہ ترین