• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وائس پریزیڈینٹ شی ژن چن نے کی، ملاقات میں حکومت کی ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ میرا ذاتی مشن ہے،حکومت کی بنیادی توجہ نچلےطبقے کو مدد فراہم کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ٹیکس نیٹ کو بڑھانا اور ادارہ جاتی اصلاحات پر مکمل توجہ ہے، جبکہ گڈ گورننس کے لئے خدمات کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی کے لئےاےڈی بی کے ساتھ تعاون کو آسان بنایا جائے۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدر شی ژن چن نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات سے پاکستان کو معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

انہو ں نے کہا کہ سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لئےثانیہ نشتر سے نتیجہ خیز  ملاقاتیں کی ہیں، پاکستانی حکومت کے فلیگ شپ منصوبے کی بھرپور حمایت اور تعاون کریں گے۔

تازہ ترین