• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: سیاحت کے فروغ کیلئے ٹراؤٹ فش فارمز تعمیر

سوات:سیاحت اور فارمنگ کے فروغ کیلئے ٹراؤٹ فش فارمز تعمیر


خیبر پختونخواہ کے محکمہ فشریز نے سیاحت اور فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے سوات کے مختلف علاقوں میں نئے ٹراؤٹ فش فارمز تعمیر کئے ہیں۔

حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے سوات کے سیاحتی اور پُرفضا مقامات مدین، بہا، سخرہ اور جاروگو سمیت مختلف مقامات پر 61 فش فارمز تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 150 سے زائد فش فارمز پہلے ہی علاقے میں موجود ہیں۔

پروٹین سے بھرپور یہ مچھلی سیاحوں کی پسندیدہ غذا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی پیداوار ٹراؤٹ مچھلی کے لیے سوات کی آب و ہوا انتہائی موزوں ہے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومتِ خیبر پختونخواہ ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کے لیے مزید اقدمات اُٹھا رہی ہے۔

سوات کی ٹراؤٹ مچھلی یہاں آنے والے سیاحوں کی پسندیدہ خوراک ہے، نئی فارمز کے قیام سے جہاں کسان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، وہی علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین