پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا پچیس لاکھ سے زیادہ فالوورز اور دو کروڑ سے زائد لائک کے ساتھ ٹک ٹاک کی پاکستان کی نمبر ون ماڈل بن گئیں۔
بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں۔
جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس آئے ہیں۔
جنت مرزا کی ٹک ٹاک کی شہرت جاپانی اشتہاری اداروں تک پہنچ گئی ہے جہاں سے انہیں جاپانی اشتہارات میں بطور ماڈل کام کرنے کی آفرز بھی موصول ہوئی ہیں تاہم جنت مرزا ابھی اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیوز اینکر بننا چاہتی ہیں۔
جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد کے تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے ان کے والد بیوروکریٹ اور اہم عہدے پر فائز ہیں، جنت مرزا کے مطابق ان کے والدین کی ان کو مکمل حمایت حاصل ہے اور ان کے والدین انہیں صحافت کے شعبے میں اہم مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور ایک اچھی مصروفیت ہے جس میں صرف دو سالوں میں پچیس لاکھ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔
جنت مرزا نے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن الشبا انجم بھی ٹک ٹاک میں بیس لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ ٹاپ کی ٹک ٹاک ماڈلز میں سے ایک ہیں۔
جنت مرزا کے مطابق فی الحال وہ اپنا ٹک ٹاک ماڈلنگ بطور شوق جاری رکھیں گی جبکہ تعلیم ان کا اصل مقصد ہوگا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ والدین کے مشورے سے کریں گی۔