• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کچن چلانے والے خواجہ سرا


شادی بیاہ اور بچوں کی پیدائش پر ناچ گا کر روزگار کمانے کا حصول ہوا پرانا، اب خواجہ سرا بھی جدید ذرائع سے رزقِ حلال کمانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

خواجہ سراؤں کے ویسے تو کئی ذریعہ معاش ہیں لیکن پڑھے لکھے خواجہ سرا اپنے مخصوص کاموں کے بجائے محنت سے کام کاج کرکے زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، ایسےہی پڑھے لکھے خواجہ سراؤں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو آن لائن کچن چلا رہے ہیں۔

معاشرے کا فعال شہری بننے کی تگ و دو کرنے والے خواجہ سراؤں میں سے ایک مون علی نامی خواجہ سرا بھی ہے جواپنی کمیونٹی کو محنت کر کے باعزت روزگار کمانے کی طرف راغب کرنا چاہتی ہے جس کے لیے اُس نے آن لائن فوڈ ڈیلوری کا کاروبار شروع کیا ہے۔

’کونڈ اچاری ‘کے نام سے چلنے والے کچن کی انچارچ مون علی اور شیف صائمہ بٹ ہے لیکن کئی خواجہ سرا بھی اس کام میں مون علی کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

مون علی کے مطابق انفرادی اور اجتماعی طور پر پاکستانی اور چائنیز ہر طرح کے پکوان گھر یا دفتر بیٹھے صرف ایک کلک پر آپ تک پہنچ جاتے ہیں۔

مون علی کا کہنا ہےکہ اگر خواجہ سراؤں کو اِس طرح کے روزگار مل جائیں تو وہ بھیک مانگنے جیسے کام ہرگز نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت کی کمائی میں جو مزہ ہے وہ کسی اور میں نہیں۔

تازہ ترین