• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی فارسی زبان شناسی کورس کی تقسیم اسناد

اپشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں سہ ماہی فارسی زبان شناسی سرٹیفکیٹ کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ دو درجن سے زائد افراد نے کورس مکمل کیا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر مہران سکندری مہمان خصوصی تھے۔ شعبہ فارسی کے سربراہ ڈاکٹر یوسف حسین بھی موجود تھے۔ مہران سکندری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس سے خطے میں فارسی شناسی سے تاریخی و عصری تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فارسی زبان تاریخی و عصری تقاضوں کے تحت خطے کی عوام و اشرافیہ کے لئے ایک تحفہ و ضرورت ہے جس سے عام طلبہ و طالبات کو تحقیق‘ اسلامی علوم و فنون اور سماجی علوم کے سمجھنے میں مدد ملے گی۔ کورس ڈاکٹر یوسف حسین‘ ڈاکٹر فاطمہ موسوی اور ڈاکٹر سید مقصود احمد نے پڑھایا ہے۔ نئے فارسی کورسز 12ستمبر سے پڑھائے جائیں گے۔
تازہ ترین