پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نوجوان رہنما راجہ محمد علی نے اوور سیز کنونشن میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مختصر ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کے خطاب کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ آرمی چیف کا خطاب 26 کروڑ عوام اور اوور سیز پاکستانیوں کے خیالات و جذبات کا عکاس تھا جس میں آرمی چیف نے اداروں میں بغاوت کروانے کی کوشش کرنے والوں کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کیا۔
راجہ محمد علی کا کہنا تھا کہ ہم اب یورپ بھر میں ان کے سپاہی کے طور پر کام کریں گے اور بیرون ممالک بیٹھ کر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو مؤثر جواب دیں گے۔