• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈرکو24گھنٹے کھلا رکھنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،ضیاسرحدی

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے صدر ،سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اورپاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے حکومت کی جانب سے طورخم بارڈر کو آزمائشی بنیادوں پر24گھنٹے کھلا رکھنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومتی اقدام سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی حجم نا ہونے کے برابر ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بزنس کمیونٹی اور ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ضیاء الحق سرحدی نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی اور ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو ویزوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔
تازہ ترین