آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکی صدر نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو برطرف کردیا

امریکی صدر نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو برطرف کردیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو برطرف کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان بولٹن سے کل استعفیٰ مانگا تھا، جو آج صبح موصول ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جان بولٹن کو کل ہی کہہ دیا تھا کہ وائٹ ہائوس کو ان کے خدمات کی اب ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے جان بولٹن کی بیشتر تجاویز سے شدید اختلاف تھا، نئے قومی سلامتی مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید