• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی ملک اسد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر سے ملاقات کی اور ان سے والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت کیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پہنچنے پر صوبائی وزراء،  قومی و صوبائی اسمبلیوں کے راکین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک اسد سکندر کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

تازہ ترین