• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سگریٹ بھی دل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، تحقیق

لندن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹ دل کو نقصان پہنچاسکتی ہے اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اب ویپنگ تجویز کرنا بند کردیا جائے، ریسرچز نے الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے نکوٹین کے بخارات سانس کے ساتھ جسم میں کھینچنے یعنی ویپنگ کے دل کی بیماریوں پر اثرات کے حوالے سے 38اسٹڈیز کی چھان بین کی اور تین چوتھائی ٹیسٹوں میں تباہ کاری کی پریشان کن علامات پائی گئیں۔ بعد میں سائنسدانوں نے ان آزمائشوں کو ہٹا دیا جنہیں تمباکو انڈسٹری کی جانب سے فنڈ کیا گیا تھا یا جن میں مفادات کا تحفظ نظر آیا تو نقصان کی شرح 90فیصد تک بڑھ کر سامنے آئی۔ لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے پروفیسر آف یورپین پبلک ہیلتھ مارٹین مک کی سے جب پوچھا گیا کہ کیا اب پبلک ہیلتھ انگلینڈ کو ایڈوائس بدلنی کرنی چاہئے تو پھر جواب ملا بالکل ہاں۔
تازہ ترین