• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری، الیکشن کمیشن، وزارت قانون کو نوٹس جاری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ فوادچوہدری نےجہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، وہ صادق و امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اس موقف کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ انہوں نے اپنے مزید ریمارکس دیے کہ عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل کیا، سپریم کورٹ نے بحال کر دیا، مثال سامنے ہے، عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے۔

تازہ ترین