• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان’ڈورین‘بہاماس میں تباہی کے آثار چھوڑ گیا

سمندری طوفان ’ڈورین‘ بہاماس میں تباہی کے آثار چھوڑ گیا 


کیٹیگری 5 کی شدت والا سمندری طوفان ’ڈورین‘ بہاماس میں تباہی کے آثار چھوڑ گیا۔

سمندری طوفان’ڈورین‘ کے باعث اب تک ڈھائی ہزار افراد لاپتہ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

بہاماس حکام کے مطابق ڈھائی ہزار افراد کے نام لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جبکہ رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔

سمندری طوفان 10 روز قبل بہاماس سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین