• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزن میں کمی کے لیے 5 بہترین ناشتے

ناشتہ، دن کا پہلا کھانا انسانی جسم کے لیے پیٹرول جیسی اہمیت رکھتا ہے اور اگر ناشتے میں ایسی غذاؤں کا استعمال زیادہ کیا جائے جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو تو ناشتے کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے جس میں سرِ فہرست وزن میں کمی ہے۔

انڈوں کا استعمال

اگر پروٹین سے لبریز غذاؤں کی بات کی جائے تو سب سے پہلے ذہن میں انڈہ آتا ہےجس میں ہائی پروٹین کے ساتھ ساتھ بیشتر منرلز اور گُڈ فیٹ بھی پایا جاتا ہے، آسانی سے دستیابی کے ساتھ ساتھ انڈے کئی طریقوں سے پکائے جا سکتے ہیں، وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں انڈے کا استعمال شروع کر دیں۔

وزن میں کمی کے لیے 5 بہترین ناشتے


ایک انڈے میں صرف 75 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ 7 گرام پروٹین ہوتا ہے اور اس میں موجود کولیسٹرول نقصان نہیں پہنچاتا۔

دہی

دہی بھی پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، کینیڈا میں ایک تحقیق کے مطابق جب موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ ایک کپ دہی کھلائی گئی تو ان کے وزن میں 3 سے 4 فیصد کمی آئی، دہی کا روزانہ استعمال صحت مندانہ اور توند کی چربی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، دہی میں ایسے فائدہ مندبیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو کہ میٹا بالزم کو بہتر بناتے ہیں۔

دلیہ

دلیہ پروٹین کی بڑی مقدار کے سبب ناشتے کے لیے بہترین غذا سمجھا جاتا ہے، اسے روایتی طریقوں سے نمکین پکا کر یا دودھ میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے، دلیہ کم کھانے سے ہی انسان خود کو سیر محسوس کرتا ہے، ہائی پروٹین غذا ہونے کی وجہ سے دلیہ وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے۔

مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن

مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین اور غذائیت سے بھر پور غذا ہے، وزن میں کمی لانے کے لیے اسے براؤن بریڈ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے، اس سے انسان کے جسم کے لیے مطلوبہ چکنائی کی مقدار بھی پوری ہو جاتی ہے اور خوشگوار ذائقے کی وجہ سے بھی یہ بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

پنیر

سبھی کی من پسند ’چیز‘ کی ایک قسم ’ کاٹیج چیز‘ میں بھی وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے، کاٹیج چیز ہائی پروٹین غذا ہے جس کو ڈائٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، وزن میں کمی کے خواہش مند افراد اپنے ناشتے میں کاٹیج چیز کو شامل کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین