• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نئی فلمی جوڑی، جنیدخان اور منشا پاشا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار جنید خان اور اداکارہ منشا پاشا پہلی بار مدِ مقابل فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

پاکستان کے معروف اور مقبول ترین اداکار و گلوکار جنید خان نے بڑی اسکرین پر نظر آنے کی تیاریاں کرلیں، وہ بہت جلد فیچر فلم ’کہے دل جدھر‘ میں لال کبوتر سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ منشا پاشا کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی ہدایتکاری معروف ٹی دی ڈائریکٹر جلال رومی نے دی ہیں جبکہ پیش کش فلم میں اداکاری کرنے والے کامران باری کی ہے، معروف اداکار ساجد حسن کو بھی ناظرین فلم میں دکھائی دیں گے۔

فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی معاشرے میں موجود بیماریوں سے متعلق ہے، فلم میں میرا کردار ایک پولیس اہلکار کا ہے، جنید خان کا کہنا تھا کہ مجھے میری فلم بِن روئے سے قبل بھی کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوچکی تھیں، مگر حقیقت میں مجھے ایک اچھی ٹیم اور اسکرپٹ کی تلاش تھی، جو کہ پوری ہوئی اور بالآخر میں نے بڑے اعتماد سے چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے پر چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی ۔

واضح رہے کہ معروف بینڈ کال کے لیڈنگ سنگر جیند خان آج کل جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’یاریاں ‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین