• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کے ہاسٹل میں داخل ہونے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن) پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طلبا اور طالبات کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا اپنا منشور اور فیڈریشن کی سیاست کا حصہ ہے اور سمجھتی ہے تعلیمی اداروں میں جب طلبا کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو پشتون ایس ایف نے ہر اول صف دستے کا کام کیا۔ طلبا اور انکے درپیش مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، کیونکہ ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ ایک اچھے اور ترقی پسند معاشرے کا ستون انکے جوان اور ایک تعلیم یافتہ طبقہ ہوتا ہے مگر ایک منظم منصوبے کے تحت بلوچستان کے تمام اداروں کو تباہی کے طرف لے جانے میں چند بالادست اور پس پردہ قوتیں شروع ہی دن سے مصروف عمل ہیں ، کیونکہ فیڈریشن بخوبی سمجھتی ہے کہ اس وطن پر جاری حقوق کی پامالی چند مخصوص قوموں کی وجہ سے ہورہی ہیں اور انہیں اپنے جائز مطالبات اور حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے جسے فیڈریشن کسی صورت میں برداشت نہیں کرے گی اور ہر اس قوت اور عناصر کے خلاف عدم تشدد کے راستے مقابلے کرے گی ۔ گزشتہ روز بزور طاقت بولان میڈیکل کالج میں فیمل ہاسٹل میں جانا قبائلی رسم ورواج اور پردے کی پامالی کی جو ناقابل برداشت عمل ہے ہم یہ نہیں سمجھتے کہ ایک باعزت معاشرے میں کوئی طالبات کو طاقت کے ذریعے رات کے اندھرے میں انہیں روڈوں پر رات گزارنے پر مجبور کرے یہ کسی معاشرے آج تک نہیں ہوا ہماری حکام سےگزارش ہے کہ جس نے بھی طالبات کے ہاسٹل میں گھوسنے والوں کےخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے بصورت دیگر فیڈریشن اتحادی تنظیموں سے رابطے کر کے طلبا اور طالبات کے حقوق کے تحفظ کے لیے روڈوں پر نکلے گی۔
تازہ ترین