• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 300 لڑکیوں کو اغوا کر لیا، مشعال ملک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تہاڑجیل میں پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سات ماہ سے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 300 لڑکیوں کو اغوا کر لیا، مسئلہ کشمیر کی وجہ مسلم اُمّہ کی کمزوری ، جامعہ الازہر کے طلبہ کو کشمیر بارے آگاہ کرینگے،اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے بتایا مصر کی الاز ہر یونیورسٹی کا وفد ملنے آیا ہے، مصر ی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی رپورٹ دی اور بتایا کہ 300 جوان لڑکیوں کو اغوا کیا گیا ہے، مشعال ملک نے کہا کہ مصری پروفیسر ابراہیم اور وفد کے توسط سے دنیا میں کشمیر کی آواز پہنچانا چاہتی ہوںیاسین ملک پر تشدد بھی کیا گیا ہے، جس کیخلاف وہ بھوک ہڑتال پر بھی گئے تھے،پوری کشمیری قوم پر کرفیو چیمبر لگا دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین