• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے سعودی تنصیبات پر حملے کے ثبوت جاری کردیے

امریکا نے سعودی تنصیبات پر حملے کے ثبوت جاری کردیے


امریکا نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے سے متعلق ثبوت جاری کیے ہیں، جن میں مبینہ طور پر ایران کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے سے متعلق کچھ سیٹلائٹ تصاویر اور خفیہ معلومات جاری ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق حملوں کی سمت اور حد دیکھنے کے بعد ان کے پیچھے حوثی باغیو ں کا ہاتھ ہونے پر شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق عبقیق اورخریض میں حملوں میں ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا، سب اپنے نشانے پر نہیں لگے۔

امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب میں آئل تنصیبات کے مقامات پر 19 اہداف کو نشانہ بنایا گیا،یہ حملے مغرب اور شمال مغرب سے کیے گئے۔

تازہ ترین