• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحے کی نوک پر لوٹنے کے تین واقعات، 8 چوریاں ، شہری لاکھوں سے محروم

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2گاڑیاں ، تین موٹر سائیکل اور ایک رکشہ اڑا لیا گیا ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔تھانہ مورگاہ کے علاقے آرچر ایریا سے حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر فاروق ملک کے ڈچ نسل کے دو کتے لاپتہ ہوگئے ۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ارم دانش سے پرس چھین لیا، مزاحمت پر اسے گھسیٹابھی گیا۔پر س میں چار ہزارروپے اور موبائل تھا۔تھانہ مندرہ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے کنزالکبریاکے گھر داخل ہوکر چار تولے کے طلائی زیورات، سات ہزارروپے چھین لیے۔ تھانہ آئی نائن کے علاقہ آئی ایٹ تھری مکان 841میں رہائش پذیر سی ڈی اے کے آفیسر میاں شفیق کے گھر سے تین مسلح نقاب پوش ڈاکواسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی نائن ون منگل بازار میں شمائلہ عارف کی کارکا شیشہ توڑ کر ایک لاکھ روپےاور موبائل چوری کر لیا گیا ۔
تازہ ترین