• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسہ فیضان رسول میں زیر تعلیم طلباء کی آنکھو ں کی سکر یننگ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈسٹر کٹ گور نر لائنز کلب انٹرنیشنل پا کستا ن میاں جاوید اقبال نے کہا ہے کہ لو گوں میں آنکھوں کے امرا ض تیزی سے پھیل رہے ہیں بر وقت تشخیص اور علاج معالجے کی بینادی سہولتوں سے خصوصا آنکھو ں کی سکر یننگ کے ذریعے اس مر ض کو روکاجاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام مدرسہ فیضان رسول ٹی بی ہسپتال روڈ میں زیر تعلیم طلباء کی آنکھو ں کی سکر یننگ کے بعد طلباء میں عنیکیں تقسیمکرنے کے موقع پر کیا ،اس موقع ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر ملک فیصل حسن نے کہاکہ آنکھیں قدرت کا انمول عطیہ ہے آ نکھوں کے امراض سے بچائو کے لئے معاشرے میں شعور آگاہی اور اندھے پن کے امراض کے متعلق جا نکاری اور معلومات فراہم کر نے کی ضرورت ہے، اس موقع پر، محمد افضل سپر ا،پرو فیسر اعظم ،سعید اﷲ خان ، جام اخلاق حسین، اعجاز شاہ،الیاس خالد،عبدالجبار قریشی،ڈاکٹر عرفان پراچہ،محمد اشفاق،فیصل ہاشمی،زیشان نون،احمد سعید ،افتخار قادری بھی موجود تھے۔
تازہ ترین