• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 2پیسے مہنگا ،لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.28روپے سے بڑھ کر 156.30روپے اور قیمت فروخت 156.38روپے سے بڑھ کر 156.40روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی۔

تازہ ترین