• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر زمین پانی آلودہ کرنے والی 12 فیکٹریاں سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے زیر زمین پانی آلودہ کرنے والی 12 فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا۔ ڈ پٹی ڈائریکٹر علی اعجازنے اس موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیل ہونے والی فیکٹریاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھیں، پر ڈا ئریکٹر جنر ل ما حولیات عرفان نذیر نے محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیر زمین پانی آلودہ کرنے والے یونٹس کی خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین