• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت دھرنے کو اسلام آباد تک بڑھنے نہیں دے گی،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پروگرام ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت دھرنے کو اسلام آباد تک بڑھنے نہیں دے گی،لاڑکانہ میں نمرتا پراسرارموت کامعمہ حل نہیں ہوسکا۔

نمرتا کے بھائی ڈاکٹروشال چندانی کا کہنا ہے کہ بہن کو کوئی گھریلویا مالی پریشانی نہیں تھی یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے،تجزیہ کارریحان احمد نے کہا کہ فلم لال کبوترکو آسکر کے لئے بالکل ٹھیک نامزد کیا گیا ہے کیوں کہ رواں سال سب سے اچھی فلم لال کبوتر ہی تھی ۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نون لیگ بھی اسلام آباد دھرنے میں شریک ہوگئی تو حکومت کے لئے سنجیدہ خطرہ پیدا ہوسکتا ہے مقتدرحلقوں کو معلوم ہے کہ دھرنوں سے ملک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے ۔

اس لئے وہ ایسا دھرناکامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔ نون لیگ مزاحمتی اور مفاہمتی سیاست کو ملا کر چلتی ہے ۔جب مفاہمت کی ضرورت ہوتی ہے تو شہبازشریف آگے آجاتے ہیں اور مزاحمت میں نوازشریف اورمریم نواز سامنے آتے ہیں۔

نون لیگ کو کونے میں دھکیلا گیا ہے لیکن انہوں نے اپنی مکمل قوت کا تاحال اظہار نہیں کیا ہے ۔انہیں معلوم ہے کہ انکا ووٹر جارحانہ طرز سیاست کا حامی نہیں ہے۔

تازہ ترین