• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت ؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، علامہ ثاقب رضا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پیر طریقت ،رہبر شریعت عالمی مبلغ اسلام علامہ محمد ثاقب رضا مصطفائی نے کوئٹہ میں جامعہ اسلامیہ نوریہ ہدہ اور جامعہ غوثیہ رضویہ انوار باہو میں ختم نبوتﷺ اور مدارس و عوام اہلسنت کی ذمہ داری کے حوالے سے کانفرنسز اور جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج بھی امت مسلمہ اپنا رشتہ قرآ ن پاک ، عشق رسول ﷺ ، جہاد او ر حقیقی مقاصد کے ساتھ حج اور نمازسے جوڑ لے تو اللہ تعالیٰ اسے پھر عروج عطا کریگا ، انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنوں نے مسلمانوں کے دلوں سے قرآن پاک ،جہاد ، حج اور عشق رسول ﷺ نکالنے کےلئے ہر دور میں سازش کیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی بعید میں نبوت کے جعلی دعویٰ کرنے والوں کا آج دنیا میں کوئی پیرو کار نہیں کیونکہ انہوں نے از خود یہ دعوے کئے جو انکی موت کے ساتھ ختم ہوگئے مگر ماضی قریب میں قادیانی اور بہائی مذہب کو فروغ دینے کےلئے ایک گہری سازش کے تحت بڑے منظم انداز میں اسلام مخالف قوتوں نے کام کیا اور ان دو باطل مذاہب کے پیروکار آج بھی دنیا میں موجود ہیں کیونکہ ان کے بانیوں کو غیرمسلم قوتوں نے امت کے خلاف سازشوں کےلئے استعمال کیا اور وہ آج بھی انکے پیروکاروں کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہیں ہمیں ایسے حالات میں انتہائی چوکنا رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کےلئے ہر قسم کی قربانی کےلئے تیار رہنا چائیے اور ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر حضور پاک ﷺ کی نامو س اور ختم نبوت ﷺ کے عقیدہ پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ،انہوں نے کہا کہ جہاد کی وجہ سے امت نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی آج بھی افغانستان میں مجاہدین نے ان اسلام دشمن قوتوں کو ایمان کی طاقت سے شکست دی اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جو قوتیں دنیاوی جنگی وسائل سے لیس تھیں مگر ہار انکا مقدر بنی۔ انہوں نے کہا کہ بدعملی کی وجہ سے آج امت پر خوف طاری ہے اور کشمیر ، عراق ،شام ، برما،افغانستان کے حالات ہمارے سامنے ہیں تما م وسائل ہونے کے باوجود مسلم حکمران کھل کر کشمیریوں کی حمایت نہیں کررہے جو بڑ ی بے حسی اور المیہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کاجھنڈا بلند رکھنے کےلئے عاشقان رسولﷺ نے ہمیشہ بڑی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ عشق رسولﷺ ہمارا سرمایہ حیات ہے جو ہم سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی مسلمان موت سے نہیں ڈرتا اور وہ اپنے اللہ تعالیٰ خالق کائنات اور اپنے حبیب حضرت محمد ﷺ کے نام پر شہداءکربلا کی پیروی کرتے ہوئے ہروقت گردنیں کٹوانے کےلئے تیار ہے۔ کفار مسلمانوں کے دلوں سے عشق مصطفیٰ اور جہاد کے جذبے کو نکالنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگالے لیکن شکست اسکا مقدر ہے ،کانفرنس میں ملک کے دیگر ممتاز مشائخ عظام و علماءکرا م اور نعت خواہاں نے بھی شرکت کی ۔ 
تازہ ترین