• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرتا چندرانی کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے‘ کوئٹہ ہندو پنچائیت

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ ہندو پنچائت کے عہدیداروں نے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی پراسرار موت کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو بھی شامل کیا جائے بدھ کو نمرتا چاندانی کی موت کیخلاف ہندو برادری نے آریہ سماج مندر مسجد روڈ سے کوئٹہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی شرکاءمختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب پہنچے ، جہاں مظاہرہ کیا گیا کوئٹہ ہندو پنچائت کے صدر راج کمار ، نائب صدر سنیل کمار ، سنجے کمار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے زیر انتظام بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا امرتا مہر چندانی کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی اور پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کو خود کشی قرار دیا جبکہ مقتولہ کے ورثاء کاموقف ہے کہ نمرتا کو قتل کیاگیا ہے جس کی تحقیقات کرائی جائے طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے بھی بہن کی خود کشی کو قتل قرار دیا ہےمقررین نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت نمرتا کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائے تاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکےانہوں نے کہا کہ اقلیتوں کےساتھ ہونے والی زیادتیاں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اس موقع پر شرکاء نے نمرتہ چاندانی کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔  
تازہ ترین