• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، ن لیگ کے حافظ نعمان، PTI کے سبطین خان کی ضمانت منظور

لاہور(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے حافظ نعمان اور پی ٹی آئی کے سبطین خان کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچز نے حافظ نعمان اور سبطین خان کو پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے لا ہور پارکنگ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے حافظ نعمان ودیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت کا ملزمان کو فی کس پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کمپنی کے سابق چیئرمین لیگی رہنما حافظ نعمان، ایم ڈی تاثیر احمد اور چیف فنانس افسر مدثر قیوم کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین