• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات‘ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں تازہ ترین پیش ہائے رفت‘بھارتی مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اور وزیراعظم کے آئندہ دورہ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا کے دورہ کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

تازہ ترین