• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: ہیلووین کی مناسبت سے کدو کا سالانہ میلہ

جرمنی میں ہیلووین کی مناسبت سے کدئوئوں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا۔


ہیلووین کا تہوار ہو تو منچلے نوجوان کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں، کہیں کوئی ڈراؤنی اشکال والے ماسک پہنتا ہے تو کوئی زومبیز اور ومپائرز کا کاسٹیوم زیب تن کرتا ہے۔

تاہم اس وڈیو میں نظارہ یکسر مختلف ہے، جہاں کدوؤں کا سب سے بڑا میلہ سجا دکھائی دے رہا ہے۔

جرمنی میں سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ہزاروں کدوؤں سے سجائی گئی اشیاء نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں جس میں ہر سائز کے چھوٹے بڑے کدو تو پیش کئے ہی جاتے ہیں لیکن ان سے بنائی گئی اشیاء کے رنگا رنگ دیدہ زیب ماڈلز بھی رکھے جاتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا یہ میلہ ہر سال ہزاروں شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے جہاں کدو تراشنے سمیت کئی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

رواں سال بھی پوری آب و تاب سے شروع ہونے والا یہ فیسٹیول نومبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین