• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم بھیجنےکیلئے سری لنکا کا اعلان خوش آئند ہے، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کا پاکستان ٹیم بھیجنے کے حوالے سے اعلان خوش آئند ہے۔پی سی بی سری لنکا کو خوش آمدید کہتا ہے۔جمعرات کو پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف یہ سیریز پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔ شائقین کو اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔مختلف اداروں سے مل کر سیریز کو کامیاب بنایا جائے گا۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے ہمیں باضابطہ آگاہ کردیاہے۔ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت رات بارہ بجے سے شروع ہوگئی۔ ہفتے سے ٹکٹ باضابطہ فروخت ہوں گے۔ وسیم خان نےسیریز کے لیے پچز کی تیاری کا جائزہ لیا، فیلڈنگ کوچ ٹیم کی فیلڈنگ کے امور پر بات کی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین