• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے ذیبول مین کیمپس کی تعمیر میں تاخیر پر انکوائری کا حکم دے دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون (ذیبول) کے شیخ الجامعہ جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے کورنگی میں ذیبول کے مین کیمپس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈاکٹر رانا شمیم نے جمعرات کو رجسٹرار سید شرف علی شاہ اور ڈائریکٹر فنانس عامر بشیر کے ہمراہ زیر تعمیرکیمپس کا دورہ کیا، انہوں نے کام کی سست رفتاری پر نارضی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کو تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پرجیکٹ ڈائریکٹر اور انکی ٹیم کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی درخواست کی۔
تازہ ترین