• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے دیہی علاقوں کیلئے چار قبرستانوں کی اراضی مختص

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے دیہی علاقوں کیلئے چار مقا مات پر قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنے کی منظوری دیدی ۔یہ منظوری چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دی گئی ۔یہ قبرستان لکھوال، بارہ کہو ، ہمک اور فراش کیلئے مختص کئے جائینگے ۔ اس کیلئے 105 ایکٹر اراضی مختص کی گئی ہے۔ بورڈ نے ایچ سیریز کے رائٹ آف وے میں نر سریوں کیلئے اجازت دینے کی تجویز مسترد کردی ۔ کری روڈ پر وزیر اعظم ہائوسنگ پروگرام کی سکیم کیلئے لے آئوٹ پلان کو دو بارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یکم سے تین اکتوبر تک ر ہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو موخر کر دیا گیا۔
تازہ ترین