• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اب نہیں بچے گی، قوم ایسے لیڈروں سے شرمندہ ہے، فضل الرحمٰن

مظفرآباد (سید عباس گردیزی/نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اب نہیں بچے گی، قوم ایسے لیڈروں سے شرمندہ ہے، ایسے حکمران مسلط ہیں جنہیں معلوم نہیں مسئلہ کشمیر کیا ہے۔

سلامتی کونسل میں ان کا کیا کام، یہ توجو کچھ کیا چین نے کیا، کشمیریو کو مایوس نہیں کریں کے آزادی کے لیے عہد کرنا ہو گا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جعلی حکومتیں کبھی بھی قوم کی نمائندگی نہیں کرسکتیں جوکچھ انہوں نے کرناتھا وہ کرچکے کشمیرکوبیچ چکے ہیں۔

پاکستان کاحکمران کشمیر فروش حکمران ہے اورایسے حکمرانوں کو کشمیریوں کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کرنی چاہیے ،جوکچھ پاکستان نے فاٹاکے عوام کے ساتھ کیا وہی مودی نے کشمیریوں کے ساتھ کیا یہ فلسطین کابھی سوداکرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین پرجس طرح اسرائیل کے تسلط کوتسلیم نہیں کرتے اسی طرح کشمیر پر انڈیا کے تسلط کوتسلیم نہیں کرتے کشمیریوں کوحق دیں کہ اپنے مستقبل کافیصلہ کریں۔

اسلام آباد میں پورے پاکستان سے ناجائز حکومت کے خلاف آئے گاجس نے کشمیریوں کاسودا کیا ہے وہ ہمیں قبول نہیں مسلم لیگ ن کے ساتھ بیٹھ کرتاریخ کا تعین کریں گے اورناجائز حکومت سے مشترکہ طور پر آزادی کی جنگ لڑیں گے اورحاصل کریں گے۔

تازہ ترین