• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سابق ڈی جی پارکس کا ریمانڈ، گھر سے گاڑیاں، ہیرے، ڈالر، ریال برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر / ٹی وی رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی پارکس اور مشیر میئر کراچی لیاقت قائم خانی کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

سابق ڈی جی پارکس کا ریمانڈ، گھر سے گاڑیاں، ہیرے، ڈالر، ریال برآمد


ان کے پی ای سی ایچ ایس میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر 8؍ مہنگی ترین گاڑیوں کے ساتھ ، ہیرے جواہرات، ڈالر ، ریال ، سونے کے بٹن و کف لنکس ، 4 بائی 6 فٹ کے لاکرز سمیت کئی پلاٹس کی فائلیں اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ گھر کو باتھ روم ہی 2 مرلے پر محیط ہے۔

علاوہ ازیں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ میرے اوپر لگائے گئے سارے الزامات غلط ہیں اور میں بے گناہ ہوں ، میری ہر قسم کی جائیداد میں میرے اور میری اہلیہ کے خاندان کا بھی تعلق ہے ، کوئی بھی چیز ناجائز نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے کراچی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز وسامان کی دستاویزات برآمد کرلیں۔ 

چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی 8؍ لگژری گاڑیوں میں مرسیڈیز اور لینڈ کروزر بھی شامل ہیں جبکہ جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ۔

اس کے ساتھ ساتھ سونا ، قیمتی زیورات اور کراچی اور لاہور کے بنگلوز کی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔

ان کے گھر سے 4 ؍ بائی 6؍ فٹ کے 2؍ بڑے لاکر ز بھی پکڑے گئے۔

 سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 

ملزم لیاقت قائم خانی کو گزشتہ روز باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے اور کلفٹن کے ایک پارکس کا برا پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا گھر انتہائی پر تعیش اور عالی شان ہے اور ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2؍ مرلے پرمحیط ہیں۔

لیاقت علی قائم خانی مئیر کراچی کے مشیر اور ایک بڑی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے۔

نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔

تازہ ترین