• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں خورشیدشاہ ،زرداری ملاقات ، ملکی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(جنگ نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ نے احتساب عدالت میں آصف زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق بات چیت کی،نیب کی ٹیم خورشیدشاہ سے بار بار اٹھنے کی درخواست کرتی رہی جبکہ پی پی رہنما نے آصف زرداری کے ساتھ مزید بیٹھنے پر اصرار کیا،نیب افسر نے کہا کہ آپ کا ریمانڈ ملا ہے میٹنگ کی اجازت نہیں ہے ،یہاں آپ انٹرویو دینے نہیں آئے،خورشیدشاہ نے کہا کہ میں نے 15 منٹ بیٹھنا ہے پھر جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ نے احتساب عدالت میں آصف زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق بات چیت کی۔
تازہ ترین