• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں 388 ایکڑ رفاہی اراضی کی غیرقانونی فروخت، نیب کو تحقیقات کیلئے 8 ہفتے کی مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نےغیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہےکہ کراچی رفاہی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، قبضے اور فروخت میں رول ماڈل رہاہے،حیدرآباد میں رفاہی مقاصد کے لیے حاصل کی گئی 308ایکڑزمین کی غیر قانونی فروخت سے متعلق نیب کو 8ہفتوں میں ملزمان کےخلاف انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیااور خبردار کیاہےکہ اس کے بعد نیب کو ایک دن کی بھی مہلت نہیں دیں گے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زمین الاٹمنٹ کے پیسے کہاں گئے،عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ پیسے واپس دے رہے ہیں کہ نہیں،آپ کو پتا ہے یہ زمین کس کے نام پر ہے،ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل نے کوئی غیر قانونی الاٹمنٹ نہیں کی زمین بیگ پنہور کے نام پر تھی،عدالت نے ریماکس دیئے کہ شیخ ظاہر عدیل بیگ پہنور کا اٹارنی کب بنا؟ یہ ٹوٹل 100ایکڑزمین ہے جو سرکار نے راجپوتانہ اسپتال کو غریب عوام کیلئے دی تھی،عدالت نے تفتیشی سے مکالمہ میں کہا کہ ہمیں یہ بتائیں انکوئری کہاں تک پہنچی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 1ماہ کا وقت درکار ہے،عدالت نے ریماکس دیئے ہم آپ کو 8 ہفتوں کی مہلت دیتے ہیں تحقیقات مکمل کر لیں،چیف جسٹس نے ملزم شیخ ظاہر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس میں کہا کہ سرکاری زمین کے پیسے واپس دے رہے ہو یا نہیں،چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ غریبوں کے مفت علاج کرنے کے لیے سرکاری زمین حاصل کرکے فروخت کردی گئی،ملک اور عوام کے ساتھ زیادتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، کراچی میں رفاہی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، قبضے اور فروخت میں تو سب کا رول ماڈل رہاہے،ملزمان نے تو سیٹھوں والا کام کیا،ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ ایک کروڑ روپے واپس کر دیئے، چیف جسٹس نے ریماکس دیئے سرکاری زمین کی فروخت کا سارا پیسہ واپس کرو،چیف جسٹس نے نیب کو 8ہفتوں میں ملزمان کےخلاف تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے 8ہفتوں کے بعد ایک دن کی بھی مہلت نہیں دیں گے۔ نیب کے مطابق ملزمان عدیل بیگ پہنوراور عبدالغفار کو اسپتال بنانے کے لیے حیدر آباد میں 308ایکڑزمین الاٹ کی گئی تھی۔ ملزمان نے اپنے اٹارنی شیخ ظاہر کے ذریعے 25ایکڑزمین فروخت کرکے سوسائٹی کی تعمیر شروع کردی۔

تازہ ترین