• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت نے افغانستان کیلئے ٹریول الرٹ جاری کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشتگردی کے بعد برطانوی حکومت نے افغانستان کے لیے ٹریول الرٹ جاری کردیا۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے افغانستان کی بدترین سیکیورٹی صورتحال برطانوی شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

برطانوی دفترِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کو افغانستان میں گرفتاری اور طویل قید کا سامنا ہوسکتا ہے، افغانستان جانے والے برطانوی شہری ممکنہ خطرات کا لازمی جائزہ لیں۔

افغان میڈیا کے مطابق برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات پر اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کا کہا ہے، برطانوی دفترِ خارجہ کی ہدایات میں پُرتشدد واقعات میں اضافے اور خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس سے متعلق افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ برطانیہ نے متعدد سرحدی گزر گاہیں بند ہونے سے سفر کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید