فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بونڈی حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے کے دوران دہشتگرد ٹریننگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کو داعش کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی رپورٹس مسترد کرتے ہیں، فلپائن کو دہشتگردی کی تربیت کے لیے استعمال کیے جانے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔
علاوہ ازیں فلپائن کے فوجی ترجمان کرنل فرانسل پیڈیلا نے کہا کہ 2024 کے آغاز سے اب تک بڑے انسدادِ دہشتگردی آپریشن نہیں ہوئے، باغی گروپ منتشر ہیں اور ان کی کوئی قیادت نہیں۔
یاد رہے کہ اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے ایک تہوار کی تقریب پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔