شیخوپورہ کے گاؤں چک نمبر 44 کاشتکار نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاوند نے بیوی کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیا اور خودکشی کی۔
پولیس نے کہا کہ میاں بیوی کی لاشیں بند کمرے سے نکال کر اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔
جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔
صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظرِثانی کے لیے وزیراعظم کو واپس بھجوا دیا ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے 3 سینئر وکلاء پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دے دی
انہوں نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس والے مجرم ہیں انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر لیاقت چوہان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم عرفان نے گذشتہ ماہ ہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نالے کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
کے پی بار کونسل کا کہنا ہے کہ سول ججز کی تعیناتی کے نئے طریقہ کار کے خلاف بائیکاٹ کی کال دی گئی ہے۔
نیوکراچی میں چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے واٹر بورڈ کا ملازم جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بظاہر ٹارگٹڈ کلنگ کی گئی، سی سی ٹی وی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ جاں بحق شہزاد نیوکراچی یوسی8 کےجوائنٹ انچارج تھے۔
ہارون آباد سے کراچی آنے والی بس حادثے کا شکار، 7 مسافر زخمی ہوگئے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیاد پر بنائے جائیں۔
کسٹمز انفورسمنٹ نے 1 ارب 38 کروڑ مالیت کی منشیات ، اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔
قومی ایئر لائن کی نج کاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔
آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر 2014ء میں ہونے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کی یاد میں آج انقرہ کے علاقے کیچی اورن (Keçiören) کے اورمان پارک میں ایک پُر وقار اور پُراثر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔