• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں حجاب کا فیصلہ واپس لینا قابل مذمت ہے، محنتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے عبایا پہننے کا فیصلہ واپس لینا قابل مذمت ہے،حجاب عورت کی عزت وعظمت میں اضافہ کرتا ہے خاص طور پر طالبات اس میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں، اسلئے ریاست مدینہ کی طرز حکومت کے دعویدار موجودہ حکمران کے پی کے سمیت پورے ملک میں اسکول، کالج و یونیورسٹیز کی طالبات کیلئے حجاب کو لازمی قرار دیں،انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ کے پی کی حکومت کا سرکاری تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کا فیصلہ دانشمندانہ تھا مگر عجلت میں اس کی واپسی قابل افسوس ہے، پاکستان اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، مگر قیام پاکستان سے لیکر آج تک حجاب کے معاملے پر لبرل ،سیکولر قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں،جبکہ پاکستان کے عوام اسلام سے محبت کرتے ہیں وہ مہنگائی،بیروزگاری سمیت تمام مشکلات برداشت کرسکتے ہیں مگر وطن عزیز میں بے حیائی اور فحاشی کے فروغ کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین