• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی محکمہ موسمیات کی 6 انچ تک برف باری کی پیش گوئی

برطانوی محکمہ موسمیات کی طرف سے ییلو وارننگ جاری کرتے ہوئے درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ تک گرنے اور 6 انچ تک شدید برف باری کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں ہفتے کے اختتام پر موسمی صورتحال یکسر تبدیل ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ڈربی سے اسکاٹ لینڈ تک برفباری کی ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے جو صبح اتوار تک برقر ار رہے گی۔ زیادہ سے زیادہ 15 سینٹی میٹر یا چھ انچ تک برفباری کی توقع کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث سفری مشکلات جنم لے سکتی ہے۔ شمالی آئرلینڈ کے بعض حصوں پر رات تک بجے تک ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ برف باری کے باعث نچلے مقامات پر بارشوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

میٹ آفس کے ماہر موسمیات ڈین اسٹراؤڈ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز شمالی آئرلینڈ اور شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔  ماحولیاتی ایجنسی کی طرف سے سیلاب کی تقریباً 77 وارننگز اور 160 الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید