اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف مارچ کےپہلےہفتے میں روس کا دورہ کریں گے،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ روس میں پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کےحوالے سے بڑی پیش رفت متوقع ہے،پاکستان اورروس کے درمیان مختلف معاہدے اور ایم او یوزطےپانےکا امکان ہے،وزیراعظم کےدورے میں علاقائی امن، سیکیورٹی، معاشی و تجارتی امور زیر غور آئیں گے۔