• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ٹرمپ کی ثالثی قبول کرے ہم ایسا نہیں کرینگے، سراج الحق

سرگودھا(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی قبول کرے ہم ایسا نہیں کریں گے۔ حکومت نے عملی کارروائی نہ کی تو سر بکف ہو کر ایل او سی کراس کریں گے۔سرگودھا میں کشمیر بچاؤ عوامی مارچ سے خطاب کر تے ہوئے سینٹر سراج الحق نے کہا کہ 46دنوں میں 80لاکھ کشمیری مسلمان اجتماعی قبر میں ہیں حکمران صرف ٹویٹ پر ٹویٹ کر رہے ہیں۔آج ساتواں جمعہ تھا کشمیریوں کو نماز جمعہ کی بھی اجازت نہیں دی گئی 72 سالوں میں کتنے ممالک آزاد ہوگئے لیکن ایک کشمیر ہے کہ جن کے ہاتھوں میں اب زنجیریں ہیں۔
تازہ ترین