• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری کالونیوں کی مرمت کا کام جلد شروع کرایا جائے‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ (ن )کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کا کڑ، جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان، آغا شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال اعوان ،صدر تحصیل نانا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،آصف سلامت ایڈووکٹ ،طارق بٹ ایڈووکیٹ ،طارق گل ،عامر جاوید ،لیاقت راجپوت، ارباب ذاکر بنگلزئی، نثار اچکزئی نے مشترکہ بیان میں چیف سکرٹری ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری فنانس سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کا لونیوں کی سالانہ مرمت کا کا م جو کافی عرصے سے نہیں ہوئی جس کے باعث اکثر مکان کھنڈ ر بن گئے لہٰذاا فوری طور پر وحدت کالونی اورجی اوآرکالونیوں کی مرمت کا کام ہنگامی طور پر شروع کیا جائے۔
تازہ ترین